ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شیرور میں ہوئے سڑک حادثے میں بائک سوار ہلاک

شیرور میں ہوئے سڑک حادثے میں بائک سوار ہلاک

Wed, 23 Nov 2016 20:43:27    S.O. News Service

بھٹکل 23/نومبر (ایس او نیوز)نیشنل ہائی وے 66پرشیرور چیک پوسٹ کے پاس ٹرک اور بائک کے درمیان ہونے والی ٹکر میں ایک شخص ہوگیا ہے۔ حادثہ ایسا خطرناک تھا کہ بائک سوار کو ٹرک تقریباً دو کلو میٹر تک گھیسٹ لے گیا۔ اس کے بعد لگنے والی آگ میں ٹرک اور موٹر بائک جل کر خاک ہوگئے۔

حادثے میں ہلاک ہونے والے کی شناخت لوہیت شیٹی (۴۴ سال) کے طور پر کی گئی ہے۔جو بیندور کے پاس کالوناڈی نامی مقام کارہنے والا تھا۔کہاجاتا ہے کہ وہ اپنے گاوں سے شیرور چیک پوسٹ پر پٹرول لینے کے لئے آیا ہواتھا۔ لیکن جب وہ پٹرول کے ساتھ واپس جارہا تھا تو ایک ٹرک اس کی بائک سے ٹکرا گیااور اسے گھسیٹتا ہوا دور تک لے گیا۔ اسی دوران آگ لگ گئی جس کو بجھانے کی تمام کوششوں کے باوجود دونوں گاڑیاں جل کر خاک ہوگئیں۔بیندور پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

 


Share: